پی این این :سی آئی اے سول لائن پولیس نے گردوں کا غیر قانونی دھندہ کرنیوالے 3ڈاکٹرزسمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈی ایس پی راشد امین کاکہنا ہے کہ گردوں کے غیر قانونی دھندے میں ملوث 3 ڈاکٹر اور ان کے ساتھی کو گرفتار کیا۔ملزمان نے 3 شہریوں اظہر ،سانول اور صباء کے گردے نکالے۔لزمان نے دو غیرملکی افرادکے گردے ٹرانسپلانٹ کیے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔