[ad_1]
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران بوندا باندی کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ اتوار کو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور تھرپارکر سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعرات کو جمعرات کو شہر میں معمول سے تیزسمندری ہوائیں چلیں، جس کی رفتار32 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی سندھ کے اضلاع گرمی کی لپیٹ میں رہے،دادو میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
[ad_2]
Supply hyperlink