پی این این: بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے تاہم اس کے آدھے گھنٹے بعد جب آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں تو انھوں نے آنکھیں کھول دیں۔
رپورٹ کے مطابق حیران کن واقعہ آگرہ میں پیش آیا۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر مہیش بگھیل کے انتقال کرجانے کی خبر سن کر پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ رہنما بھی جمع ہوگئے تھے۔مہیش بگھیل کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ جب انھیں شمشان گھاٹ لے جایا گیا توآگ لگانے کے کچھ لمحے پہلے بی جے پی رہنما کے جسم نے جنبش لی۔