[ad_1]
جاپان: پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجندڑی اداکار تنویر جما ل کو گزشتہ شب طبیعت بگڑنے پر جاپان کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اداکار کی طبیعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اہلِ خانہ نے ان کے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ تنویر جمال کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں ان کے چاہنے والے ان کے لئے دعا کریں۔
تنویر جمال میں دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وہ علاج کے لیے جاپان منتقل ہوگئے تھے وہ 2016 میں پہلی مرتبہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور دوباری کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد سے وہ جاپان میں زیرِ علاج ہیں۔
تنویر جمال نے گزشتہ 35 برسوں میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں نام کمایا تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے علاوہ ازیں تنویر جمال بطورِ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
The publish اداکار تنویر جمال کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کر دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Supply hyperlink