شفیق آباد میں نیند کی گولیاں نہ دینے مسلح شخص نے میڈیکل سٹور کے مالک پر فائرنگ کردی۔عرفان عرف پھنوں نامی ملزم میڈیکل سٹور پر نیند کی گولیاں لینے گیا۔ بغیر نسخہ گولیاں نہ دینے پر ملزم نے میڈیکل سٹور کے مالک محسن پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔سی سی ٹی ٹی وی میں ملزم کو فائرنگ کرتا دیکھ کر محسن کو میڈیکل سٹور بند کر کے دوڑ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔تھانہ شفیق آباد پولیس نے محسن کی مدعیت میں واقعہ کو مقدمہ درج کرلیا ہے۔
نیند کی گولیاں کیوں نہیں دیں؟مسلح شخص نے میڈیکل سٹور مالک پر گولیاں چلا دیں
You Might Also Like
Pak News
Leave a comment