عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1972 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب بدھ کے روز پاکستان میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.49 روپے کمی ہوئی اور ڈالر کا لین دین 287.03روپے پر بند ہوا، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 2400 روپے اور 2 ہزار 400 روپے کی غیر معمولی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ میں فی تولہ سونا کم ہوکر 2 لاکھ 22 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 90 ہزار 415 روپے کا ہوگیا۔