سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) سنگا پور میں اپنی ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھارتی شہری کو 18سال قید اور 12کوڑوں کی سزا سنا دی گئی۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق 44سالہ مجرم کی شناخت مارک کیلوانن تاملراسن کے نام سے ہوئی ہے، جس نے اپنی ملازمہ کے فلیٹ میں گھس کر اسے نشہ آور دوا دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
عدالت میں ثابت ہوا ہے کہ مجرم نے چار مختلف مواقع پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پراسکیوٹر ز کی طرف سے مجرم کو 20سال قید کی سزا سنانے کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت کی طرف سے اسے 18سال کے لیے جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔
سنگا پور میں اپنی ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھارتی شہری کو 18سال قید اور 12کوڑوں کی سزا
You Might Also Like
Pak News
Leave a comment