نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مارشل آرٹ کے پاکستانی کھلاڑی راشد نسیم کا ریکارڈ توڑنے کا چیلنج دینے والا بھارتی کھلاڑی شکست سے دوچار ہو گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بھارتی کھلاڑی دھرمیندر نے ٹی وی شو ’India’s Got Talent‘ میں لائیو چیلنج دیا تھا کہ وہ راشد نسیم کا سر سے ناریل پھوڑنے کا عالمی ریکارڈ توڑے گا۔
دھرمیندر نے اپنی چیلنج پر پورا اترنے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ ایک ناریل سے پیچھے رہ گیا اور راشد نسیم کا ریکارڈ نہ توڑ سکا۔ راشد نسیم نے پانچ سال قبل سر سے 35ناریل توڑکر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کرایا تھا۔ ان کا یہ ریکارڈ آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ دھرمیندر اپنی کوشش میں 34ناریل توڑ کر راشد نسیم کے بہت قریب پہنچ گیا۔
مارشل آرٹ کے پاکستانی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنے کا چیلنج دینے والا بھارتی کھلاڑی شکست سے دوچار ہو گیا
You Might Also Like
Pak News
Leave a comment