پاکستانانٹر نیشنلتازہ ترین

200 یونٹ والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے رعایت دے رہے ہیں، وزیر اعظم

سلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 3 ماہ کے لیے رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

سلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 3 ماہ کے لیے رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے سیاست کو داؤ پر لگاکر ریاست کو بچایا، اگر ریاست کو نہ بچایا ہوتا تو کہاں کی سیاست اور کہاں کا بجٹ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے سیاست کو چمکانے کےلیے بڑے بول بولے گئے، کہا گیا 90 دن میں کرپشن کا خاتمہ کریں گے مگر کرپشن کے بڑے اسکینڈل آئے، گندم اور چینی کی درآمد اور برآمد میں جیبیں بھری گئیں، کہا گیا لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے مگر 190 ملین پاؤنڈ پر ہاتھ پھیرے گئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کہ دنیا میں تیل کی قیمت اوپر جارہی تھی مگر عدم اعتماد سے بچنے کےلیے تیل کی قیمت کم کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں 28 ٹیوب ویل کنکشنز  پر بجلی استعمال ہوتی تھی مگر بل نہیں دیتے تھے جس سے ہمیں 10 سال میں 500 ارب کا نقصان ہوا، ان 28 ہزار ٹیوب ویل کنکشن کو کاٹ کر انہیں سولر پر منتقل کریں گے جس پر 55 ارب کی لاگت آئیگی اور اس سے سالانہ 70 سے 80 ارب کی بچت ہوگی  جبکہ کسانوں کی لاگت میں بھی کمی آئیگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ پروگرام کررہے اس میں کوئی راز نہیں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے