مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔ شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملکی اور غیرملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اہم بیٹھک کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد رہی، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل معاشی تجزیہ کار سمیع اللہ طارق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی کا کہا ہے، اس لئے خدشہ ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں ایک فیصد اضافے کرے گا۔ اس وقت بنیادی شرح سود بائیس فیصد ہے۔
تاہم معاشی تجزیہ کاروں کے دعوؤں کے برعکس مرکزی بینک نے شرح سود برقرار رکھی۔
گورنراسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
You Might Also Like
Pak News
Leave a comment