تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیئرمین کو جن حالات میں رکھا گیا ہے وہ اچھے نہیں ہیں، پارٹی چئیرمین وہی ہیں اور رہیں گے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی آج چیئرمین پی ٹی آئی، ان کی ہمشیرہ، میرا اور اسد عمر کا کیس تھا، ہم حاضر ہوئے اور ہماری حاضری لگا لی گئی، اسد عمر ابھی بھی پارٹی میں ہیں اور ان کے تجربے سے مستفید ہو رہے ہیں۔
’دن کو مکھیاں، رات کو کیڑے اور اوپن واش روم‘، وکیل سے ملاقات میں
عمران خان نے کیا بتایا؟
الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی
تردید
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر پروڈکشن آرڈر ہوتے ہیں تو چئیرمین پیش ہوں گے، پارٹی چئیرمین وہی ہیں اور رہیں گے، کور کمیٹی کو چئیرمین کی واضح ہدایات ہیں، ہم نے تمام سیاسی معاملات پر نظر رکھنی ہے، اور سب نے مل کر فیصلہ کرنا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جو فیصلہ آیا ہے اس پر بہت تحفظات ہیں، ہم سمجھتے ہیں فیصلے کے خلاف اپیل میں انصاف ملے گا، اس فیصلے کے معطل ہونے کے امکان موجود ہیں، ہم اجتماعی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، جہاں ان کی ان پٹ درکار ہوگی تو وکلاء کے ذریعے لیتے رہیں گے۔
جج کیخلاف جعلی پوسٹ پر عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا ایف آئی اے میں
طلب
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں درخواست دے کر چیئرمین پی ٹی سے ملاقات کی اجازت لینا پڑے گی، دو دن کی تگ و دو سے صرف وکیل مل سکے ہیں، چیئرمین کو جن حالات میں رکھا گیا ہے وہ اچھے نہیں ہیں۔
شاہ محمود نے مزید کہا کہ چئیرمین نے اپنے ہاتھوں سے ایک کور کمیٹی تشکیل دی، اس کور کمیٹی کے 3 اجلاس ہو چکے ہیں، میں نے ان کی صدارت کی ہے، ہم نے پارٹی سمبل کے حوالے سے مشاورت کی ہے، آج ہمارے وکیل الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل ہو رہی ہیں، نگران حکومت کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، کیا یہ سب الیکشن کو ملتوی کرنے کی حکمت عملی تو نہیں ہے، حکومتی حریف جماعت نے مردم شماری کو معطل کیا، الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موجود ہے، میں تمام اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک کا سوچیں۔
شاہ محمود قریشی، اسد عمر کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملے اور جلاو گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی ڈیوٹی جج عبہر گل خان نے سماعت کی، عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت دیگر کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
واضح رہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 6 مقدمات میں نامزد کر رکھا ہے، اور ان پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون آفس کو جلانے کے علاوہ گلبرگ میں کینٹینر جلانے کا بھی الزام ہے۔