Businessپاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کو ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ 5 جولائی کو ملک بھر میں پمپ بند کرکے ہڑتال کریں گے، مجبور ہیں پہلے ہی بہت سے ٹیکسز ادا کررہے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ نقصان میں پمپ چلائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ واپس لے، بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے یہ ٹیکس پیٹرول پمپ کے کاروبار کو تباہ کردے گا۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ پہلے ہی کم سے کم منافع کے ساتھ پیٹرول پمپس چلا رہے ہیں، مہنگائی کی بلند ترین شرح میں کاروبار کو چلانا پہلے ہی مشکل ہے، غیرمنصفانہ ٹیکس کی وجہ سے کاروبار بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے