پی این این: نارویجن ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی 14 اگست سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹاپر ایک ملین کراؤنز (تقریباً 98,500 USD) کو "صارف کی پرائیوسی کی خلاف ورزی”کرنے پر جرمانہ کرنے کا اغاز کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نارویجن ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے اطلاع دی کہ اگر میٹا نے مقررہ اصولوں پر عمل نہیں کیا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ایجنسی نے اعلان کیا کہ میٹا ناروے میں صارفین کے جسمانی موضوعات پر ڈیٹا اکٹھا نہیں کر سکتا اور "انسانی رویے پر مشتمل اشتہارات” کا طریقہ کار استعمال نہیں کر سکتا۔