پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ہوئی تھی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 03 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1975 ڈالر کا ہوگیا، جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2750 روپے پر برقرار ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 26 سو روپے مہنگا ہوگیا۔
اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 24 ہزار سات سو روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونا 2 ہزار 30 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 92 ہزار 644 روپے پر آگیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1972 ڈالر کی سطح پر پہنچی۔
بدھ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 2400 روپے اور 2 ہزار 400 روپے کی غیر معمولی کمی ہوئی۔