پی این این: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں صحافیوں، میڈیا ورکرز، فنکاروں اور ٹیکنیکل ریسورس کے لیے ہیلتھ انشورنش کارڈ سمیت ’’ پاکستان کوڈ، ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز‘‘ موبائل ایپ اور ویب سائٹ کا اجرا کردیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور پی ایف یو جے دستور کے صدر حاجی نواز رضا کو ہیلتھ کارڈ دیا۔