Businessانٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی آج روسی صدر پیوٹن سے ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی آج روسی صدر پیوٹن سے ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف دوشنبے سے قازقستان کے دارالحکومت آستانا روانہ ہوگئے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آستانا میں ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، شہباز شریف ایس سی او پلس سمٹ سے خطاب کریں گے۔

چین، تاجکستان اور افغانستان تجارتی راہداری کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف سربراہی اجلاس کے موقع پر اس میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جب کہ وزیراعظم کی آج روسی صدرپیوٹن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اس کے علاوہ آج پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے جب کہ آج قازقستان کے صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے