پی این این: غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی طالبہ ثناء ارشاد کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو بیان میں یونیورسٹی کے 2 اساتذہ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ جس پر اب آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے طالبہ ثناء ارشاد سے رابطہ کیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیا ہے۔