نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مخالف کھلاڑی سے 278مکے کھا کر میچ ہارنے پر خاتون باکسر رِنگ میں ہی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ہیتھر ہارڈی نامی یہ باکسر ڈبلیو بی او چیمپین رہ چکی ہے، جسے امینڈا سیرانو نے گزشتہ روز بدترین شکست سے دوچار کیا۔
امینڈا پہلے راﺅنڈ سے دسویں تک ہیتھر ہارڈی پر حاوی رہی اور میچ میں اسے 278مکے مارے۔امینڈا سے چار سالوں میں مسلسل دوسری شکست پر ہیتھر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور روپڑی، تاہم بعد ازاں اس نے کہا کہ ”جب میں پیشہ ور باکسر بنی، امینڈا اس سے پہلے ہی ورلڈ چیمپین تھی اور ایک ایسی لڑکی تھی جسے بروکلین میں ہر کوئی جانتا تھا۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔ “
مخالف کھلاڑی سے 278مکے کھا کر میچ ہارنے پر خاتون باکسر رِنگ میں ہی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی
You Might Also Like
Pak News
Leave a comment