انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

عوام پاکستان پارٹی کے نام پر الیکشن کمیشن میں اعتراض داخل

اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض الیکشن کمیشن میں داخل کر دیا گیا۔

عوام پاکستان پارٹی کے نام پر الیکشن کمیشن میں اعتراض داخل

چیئرمین ’ہم عوام پاکستان پارٹی‘ محمد امجد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کا نام ہماری جماعت سے ملتا جلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان کو بطور جماعت درج نہ کیا جائے، الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر سیاسی جماعت کا الگ نام ہونا چاہیے۔
محمد امجد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت 5،4 سال سے موجود ہے اور ہمارا ووٹ بینک ہے، اگر ایک نام سے جماعت درج ہوئی تو ہمارا ووٹ بینک متاثر ہو گا۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے