پی این این: مشرقی امریکا کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز شدید طوفان کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
رپورٹ ک مطابق الاباما سے نیو یارک تک تقریباً تمام مشرقی سمندری علاقے بارش، تیز ہواؤں اور اولوں کی لپیٹ میں آئے۔محکمہ موسمیات نے 80 میل فی گھنٹہ ( کی رفتار سے تیز ہواؤں اور خطرناک طوفان کے خطرے کی پیش گوئی کی تھی۔