پی این این :ہزارہ ایکسپریس ٹرین سانحے کے بعد ریلوے کے 6افسران وملازمین کو معطل کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ریلوے کےمعطل ہونے والوں میں گریڈ18 کے 2 اورگریڈ17کا1افسر سکھر کےڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر حافظ بدر العارفین، نوابشاہ کےاسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر مشرف مجید اور کوٹری کے پاور کنٹرولر بشیر احمد ، کراچی ڈیزل ورکشاپ کے عاطف اشفاق، شہداد پور کےپرمیننٹ وے انسپکٹر محمد عارف اور گینگ مین کنگلے غلام محمد شامل ہیں۔