شہرِ قائد کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے، کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج لگائے جانے کا امکان ہے۔
کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بلوں پر اضافی سرچارج ایک سال کیلئے ہوگا ۔
حکومت نے کے الیکٹرک کیلئے اضافی سرچارج لگانے کی درخواست دائر کردی ہے۔
نیپرا اتھارٹی درخواست پر 15 اگست کو سماعت کرے گی۔
اس سرچارج سے کے الیکٹرک صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا سماعت کے بعد منظوری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔
کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافی سرچارج لگائے جانے کا امکان
You Might Also Like
Pak News
Leave a comment