معاشی میدان میں زبردست کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد چین اب ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے جھنڈے گاڑتے ہوئے بہت جلد ساری دنیا سے آگے نکلنے کی پوزیشن میں آتا جارہا ہے – ٹیکنالوجی کے حوالے سے وکٹری سٹینڈ کی نمبر ون پوزیشن پر کھڑا ہونا اب محض چند سالوں کی بات ہے – 24 مئی سے 30 مئی تک چائینہ اکنامک نیٹ کی دعوت پر بیجنگ اور عظیم اور جدید صنعتی شہر شن ژن کے دورے کا موقع ملا – لاہور میں موجود چینی قونصلیٹ کے متحرک کردار کے سبب عوام کے عوام سے رابطوں کے ساتھ ، ثقافتی اور تجارتی تعلقات میں بھی بہت تیزی اور بہتری آئی ہے – ہم آج تک تو امریکہ کے نیو ورلڈ آرڈر کا ذکر ہی کرتے اور سنتے آئے ہیں لیکن اب پوری دنیا کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ چین کے سپر پاور بننے کی رسم مکمل ہونے کے بعد جو ورلڈ آرڈر نافذ ہوگا وہ تمام ممالک میں ترقی اور خوشحالی لائے گا ۔
چین، ترقی اور خوشحالی کا ورلڈ آرڈر
Leave a comment