[ad_1]
پام آئل کی قیمتیں چھ ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اور مستقبل کے ہونے والے سودے 28 جون کے بعد ہونے والے سودوں میں سب سے کم نرخوں پر کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں مسابقتی خوردنی تیلوں کی کمزور ترین پوزیشن اور نقصانات نے پام آئل کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا ہے اور اس کے نرخ 6 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔
ملائیشیا میں منگل کو پام آئل کے مستقبل کے ہونے والے سودوں کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی اور مسابقتی خوردنی تیل جن میں سویا بین، کنولہ، سورج مکھی سے بنائے گئے تیلوں میں نقصانات کے باعث زیادہ اسٹاک آؤٹ لک پر پام آئل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی جو حالیہ 6 ہفتوں کی کم ترین پوزیشن پر کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اکتوبر کی ترسیل کے لیے بینچ مارک پام آئل کا معاہدہ ابتدائی تجارت میں 33 رنگٹ یا 0.87 فیصد کم ہو کر 3,739 رنگٹ ($817.98) فی میٹرک ٹن ہو گیا، جو 28 جون کے بعد سب سے کم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور دنیا کے بیشتر ممالک میں جو خوردنی تیل استعمال کیا جاتا ہے ان میں اکثر برانڈز میں پام یا پام اولین ہوتے ہیں۔
پاکستان میں پام آئل کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر 2020 میں صوبہ سندھ میں پام کی کاشت اور آئل کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اور آج بھی ہماری ملکی خوردنی تیل کی ضرورت بیرون ملک بالخصوص ملائیشیا سے درآمد شدہ پام سے پوری کی جاتی ہے۔
Feedback
[ad_2]
Supply hyperlink