ملک امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کردیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملک امجد زیبر ٹوانہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اس کے علاوہ ملک امجد زبیر ٹوانہ کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک امجد زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں، وہ اس وقت ممبر انکم ٹیکس پالیسی کے عہدے پر تعینات ہیں اور اِن لینڈ ریونیو آپریشنز کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔
واضح رہے کہ عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔
نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے سمری میں دوسرا نام ممبر ایف بی آر ایڈمن ندیم رضوی اور تیسرا نام راشد محمود لنگڑیال کا شامل تھا۔
ملک امجد زبیر ٹوانہ چیئرمین ایف بی آر تعینات، نوٹیفکیشن جاری
You Might Also Like
Pak News
Leave a comment