[ad_1]
لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروخت کرنے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، جس میں خاتون بھی شامل ہے۔
ڈی ایس پی مظہر اقبال کے مطابق اینٹی نارکوٹکس یونٹ گلشن اقبال نے کارروائی کرتے ہوئے امجد، اسلم، تنزیل صدام اور شازیہ نامی ملزمہ کو گرفتار کیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ چار رکنی گروہ تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرتا تھا، ملزمان کے قبضہ سے 16 کلو ہیروئن ،4کلو آںٔس،3کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سبزہ زار اور جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
ایس پی سی آئی اے عمران کرامت بخاری نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں جبکہ ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ لاہور شہر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا۔
[ad_2]
Supply hyperlink