پی این این: پاکستان کے ایک اور کرکٹر نے ملک چھوڑنے کی تیاریاں کرلی ہے، فواد عالم کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق فواد عالم انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا، فواد عالم امریکا کی جانب سے کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ فواد عالم نے 2009 کے بعد2020 میں انگلینڈ کےخلاف قومی ٹیم میں کم بیک کیا۔ جولائی 2022 میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کےبعد فواد عالم کو ٹیم سے ایک بار پھر ڈراپ کیا گیا۔