[ad_1]
راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران خواتین کے قتل کی پے در پے وارداتوں میں 14 سالہ بچی سمیت 4 خواتین کو قتل کردیا گیا، پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
پولیس کے مطابق قتل کی پہلی واردات تھانہ جاتلی کے علاقے میں پیش آئی جہاں ملزمان بکریاں چرانے کے تنازع پر 70 سالہ بیگم نور کو قتل کردیا، ملزمان عابد ضیا اورعبدل موقع سے فرار ہوگے۔
قتل کی دوسری لرزہ خیز واردات تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں پیش آئی جہاں ملزم مقصود نے نامعلوم وجوہات پر اپنی 14 سالہ بیٹی سمیرا کو ذبح کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
قتل کی تیسری واردات میں دولتالہ کے علاقہ مستالہ میں غیرت کے نام پر دو شادی شدہ بہنوں کو بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم رضوان نے غیرت کے نام پر اپنی دو سگی بہنوں نازیہ نورین زوجہ شاہد، سعدیہ نورین زوجہ بدر حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے اور ملزم فرار ہوگیا۔
دونوں بہنیں سسرال میں ناچاکی کی وجہ سے اپنے والد کے گھر رہ رہی تھیں۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ جاتلی انسپکٹر ملک آفتاب اورانچارج پولیس چوکی دولتالہ سب انسپکٹرمبشر کیانی نفری کے ہمراہ جائے وقوع پہنچے اور اہم شواہد جمع کرلیے، پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔
[ad_2]
Supply hyperlink