پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہوراداکار شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق زیرِبحث افواہوں پر شدید ر دِعمل کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقاریب میں اداکار کی عدم شرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کااظہار کیا تھا۔