انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں مثبت رجحان رہا۔
کاروبارکے دوران ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 287 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو سو چھیاسی روپے چونسٹھ پیسے ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت پچاس پیسے کمی سے دو سو نوے روپے پچاس پیسے پر آئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 195 پوائنٹس اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
You Might Also Like
Pak News
Leave a comment